تعلیم

گلگت : الخدمت آرفن کیئر پروگرام اسٹڈی سینٹر کے ذریعے دینی و عصری تربیت

گلگت پ ر: فیملی سپورٹ آرگنائزر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان راجہ محسن خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گلگت بلتستان میں یتیم بچوں کے تعیلم و تربیت نیاسال کے پہلے ماہ میں سٹڈی سینٹر کا باقاعدہ آغاز ہوگا جہاں پر گلگت کے وہ یتیم بچے جو ہمارے اس پروگرام میں ہے کو دینی و عصری تربیت دی جائیگی۔
انہوں نے کہاہے کہ اس سال مزید یتیم بچوں کو الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں شامل کیا جائیگا اور اس سٹڈی سینٹر کے زریعے سے دوسرے ایسے بچوں تک رسائی حاصل کرینگے جن کے والدین کے ہوتے ہوئے بھی وہ بچے تعیلم حاصل کرنے سے محروم ہے۔ ان میں تعلیم حاصل کرنے کے جزبے کو اجاگر کیاجائیگا تاکہ اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچایاجاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button