داریل تانگیر میں اس سے پہلے ساری ترقیاتی اسکیمیں منتخب نمایندے اپنے حواریوں میں تقسیم کر کے عوامی پیسه چند افراد کی جیبوں میں ڈالتے تھے۔ ڈاکٹرمحمد زمان دا ریلی پا کستان تحریک انصاف
اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی ) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرمحمد زمان دا ریلی نے کہا ہے کہ داریل تانگیر میں اس سے پہلے ساری ترقیاتی اسکیمیں منتخب نمایندے اپنے حواریوں میں تقسیم کر کے عوامی پیسه چند افراد کی جیبوں میں ڈالتے تھے۔ اس بہتی گنگا میں محکمہ تعمیرات کے اھلکار بھی ھاتھ دھوتے تھے اور باقی زمیداران کبوتر کی طرح انکھیں بند کر کے بیٹھ جاتے تھے۔ اس لیے اس سے قبل سرکاری فائلوں میں تو سکیموں کا ذکر ھوتا تھا پر عملی طور پر زمین پہ ترقیاتی کاموں کا نام و نشان نہیں ھوتا تھا۔ عوامی مطالبے پر داریل تانگیر کے سارے ترقیاتی کام پاک فوج کی نگرانی میں ھونگے جوکه ایک قابل تحسین اقدام ھے اب پاک فوج کے آنے پہ کرپشن مافیا کے ھاں صف ماتم بچھی ھے۔ امید کی جاتی ھے ک پاک فوج کے ذ مہ داران چوری کے سارے دروازے بند کر کے ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کر کے عوام کا دل جیت لینگے۔
میں زاتی طور پر ارمی کی جانب سے داریل تانگیر میں ارمی پبلک سکول کا قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں کی افتتاح پر ٹین کور جنرل ظفر ملک ایف سی این اے کماندر جنرل عاسم اور ان کی ٹیم کا اپنی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور داریل کی عوام اکی جانب سےمشکور ھوں امید ھے که داریل تانگیر کو بھی قومی دھارے میں شامل کیا جاے گا اس عمل میں کوشیشوں پر میں وزیر اعلی گلگت بلتستان جافظ حفیظالرحمان اور ان کی ٹیم کا بھی مشکور ھوں امید کرتا ھوں که داریل تانگیر کو بھی حسب وعده ضلع بنایا جاے گا