گلگت بلتستان
گانچھے: بجلی کی پیداوار میں اضافے کا عوام کو کچھ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا
گانچھے ( خصوصی رپورٹر ) مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔ کچھ ایسی مثال اس وقت محکمہ برقیات کی کارکردگی سے نظر آرہا ہے۔ ضلع میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کا عوام کو کچھ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مسلسل اضافہ ہونے سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ تھلے فیز ٹو کی دو میگاواٹ اور کندوس پاور ہاوس سے ملنے والی اضافی بجلی سے لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی عوام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بجلی کی پیداوار کم ہونے کے باوجود محلہ لیول پر کمیٹی کے تعاون سے بجلی رواں سال سے تو بہتر تھا۔ سردی کے ساتھ ساتھ محکمہ برقیات کی بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں۔ محکمے کی کارکردگی سے عوام غیر مطمین نظر آرہی ہے، عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔