گلگت بلتستان

امسال سات ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا گیا: وزیر اعلی مہدی شاہ

SONY DSC
گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنایا جائیگا اس سال عالمی یوم خواندگی کے تحت7000 بچوں کو سکولوں میں رجسٹرڈ کرایا گیاہے ۔ ہوم بیس سکول کے تحت ضلع دیامر میں27 سکولوں میں1000 بچیوں کو رجسٹرڈ کرایا گیا ہے اور نئے25 ہوم بیس سکولوں کا قیام بھی دیامر میں عمل لایا جائیگا جن میں مزید1000 بچیوں کو رجسٹرڈ کرایا جائیگا صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پیکچ کے تحت حکومتNATCO سے بسیں خرید کر ساتوں اضلاع کے کالجوں کو فراہم کریگی تاکہ طالب علموں کے آمدورفت میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ پیکچ کے تحتKIU کیمپس سکردو کو بھی بس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔ وزیر اعلیٰ پیکچ کے تحت بسوں کی خریداری کی سمری منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنے اور بہتر تعلیمی مواقع کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنا یا جائے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دور درازعلاقوں میں استاتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے سیکریٹری تعلیم کو بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ گھر منگ گرلز ہائی سکول طولتی کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کیلئے ضروری کاروائی کی جائے وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری تعلیم کو گرلز ہائی سکول طولتی کے2ہو نہار طالبات جنہوں نہم جماعت میں پورے قراقرم بورڈ میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے انکی مناسب حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button