ضلع ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی خودساختہ تنظیمی عہدوں کی بندربانٹ ہنزہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ہنزہ میں مقبولیت کو تاراج کرنے کی سازش ہے۔ ریحان شاہ ترجمان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر
گلگت( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کی خودساختہ تنظیمی عہدوں کی بندربانٹ ہنزہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ہنزہ میں مقبولیت کو تاراج کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر کے ترجمان ریحان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض افراد مسلم لیگ ن کے نام پر صوبائی قیادت کو گمراہ کرنے کے بعد سیاسی مفادات کے حصول میں گزشتہ مہینوں سے مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت کے ہوٹلوں میں بیٹھ کر ہنزہ کے نوجوانوں کے نام پر سیاسی شعبدہ بازی کو یکسرمسترد کرتے ہیں۔ امریکہ ،اسلام آباد میں بیٹھ کر ہنزہ کے مستقبل کے سوداگروں کا محاسبہ کیا جائیگا۔ ایسے افراد قائد پاکستان، شیر پاکستان میاں محمد نوازشریف اور صوبائی قائد حفیظ الرحمن کی طرف سے میرغضنفرعلی خان کی قیادت میں ہنزہ کے عوام کے لئے لازوال خدمات کو فراموش کرنے اور قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کی جانب سے گورنر ہنزہ ،ضلع خواتین سیٹ پھر عطاء آباد جھیل پر 27میگاواٹ بجلی گھر کے تحفے کے ساتھ نمک حرامی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 3روز میں ضلعی سیکریٹریٹ PMLN ہنزہ علی آباد میں ورکرز کنونشن بلاکر ضلع ہنزہ کے نئے تنظٰم سازی کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے قائد گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے۔