گلگت بلتستان

گورنر نے گلگت بلتستان کونسل الیکشن آرڈیننس 2015 نافذ کر دیا

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان کونسل الیکشن آرڈیننس 2015 کو پرومَلگیٹ کیا اور گیزیٹ آف پاکستان میں بذریعہ لا ء ڈپارٹمنٹ شائع کرنے کے لیئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ارسال کیا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی بہتر مفاد کے خاطر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کروانے کے لیئے درخواست کیا تھا۔ علاقے کے بہتر مفاد اور گلگت بلتستان کے عوا م کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کروانے کے لیئے منظوری دی تاکہ حکومت گلگت بلتستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے بہتر طریقے سے کام کرسکے۔ گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستا ن اور وفاقی حکومت تک پہنچانے کے لیئے گلگت بلتستان کونسل کے فعال ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان کونسل کے نمائندے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کی حل کے لیئے اپنا کردار اد ا کرسکیں ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کے عوا م کو احساس محرومی نہ ہو اور گلگت بلتستان کو میگا پروجیکٹس کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے کوشاں ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button