متفرق

اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو فائدہ پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے، سینیٹر راجا ظفر الحق کی گورنر گلگت بلتستان سے گفتگو

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سینیٹ کے لیڈر آف ہاوس راجا محمد ظفر الحق سے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چائنا راہداری پروجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے او ر کہا کہ اس عمل میں راجا محمد ظفر الحق اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے تمام افراد کو روزگار کے مواقعے فراہم کرسکیں ۔سینیٹ کے لیڈر آف ہاوس راجا ظفر الحق نے کہا کہ گلگت بلتستان کو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے اور اس علاقے کے امن پسند اور ترقی پسند عوام کو پاکستان کے دیگر صوبوں میں رہنے والے عوا م کے برابرروزگار کے مواقعے فراہم کرینگے ۔ پاک چین دوستی کو گلگت بلتستان کے ذریعے اور مضبوط کرینگے تاکہ پاکستان میں چائنا جیسے ترقی یافتہ ملک کے ذریعے خوشحالی آسکے ۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستا ن میں پارٹی امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button