گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ میں تمام ذاتی اور مسافر گاڑیوں کی متعلقہ تھانوں میں رجسٹریشن ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کردیں

ہنزہ( اجلال حسین) ڈی سی ہنزہ برہان افندی کے زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ہنزہ وقار شعیب انور، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ اینڈ AC ایل آر، ڈی ایس پی سب ڈویثرن ہنزہ و گوجال کے علاوہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ او شریک ہو ئے۔اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہنزہ میں مقیم چائینز انجینئرز جو کہ مختلف جگہوں پر کام میں مصروف ہیں کی سیکیورٹی خصوصی طور پر سخت کی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہنزہ کے خارجی و داخلی راستوں پر سخت سیکورٹی اور چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی سی ہنزہ برہان آفندی اور ایس پی ہنزہ وقار شعب انورنے پولیس حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ میں جو بھی ٹرانسپورٹرز اور گاڑی رکھنے والے ہیں متعلقہ تھانے میں ان کی رجسٹریشن کو یقینی بنائی جائے۔ اسلئے ہر تھانہ اپنے دائرہ اختیار کے گاڑیوں کی رجسٹریشن خواہ زاتی ہو یا ٹیکسی ہو تھانے میں مالکان کانام اور گاڑی نمبر لازمی رجسٹر ہو۔

ڈی سی ہنزہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے علاوہ ضلع ہنزہ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کرے، جبکہ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ ہنزہ کے داخلی و خارجی راستوں کی سختی سے چیکنگ پر عمل در آمد کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button