گلگت بلتستان

گلگت اور بلتستان کے باسی آپس میں سگے بھائیوں کی مانند ہیں، انہیں کبھی جدا نہیں کیا جائے گا، گورنر میر غضنفر علیخان

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت او ر بلتستان کے ریجن آپس میں سگے بھائیوں کے مانند ہیں ان کو کبھی بھی جُدا نہیں کیا جائیگا۔ وزیر خارجہ سرتاج عزیز کے قیادت میں آئینی کمیٹی گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں کے بہتر مفاد میں اپنا فیصلہ کریگی۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت اور بلتستان دونوں علاقے پاکستان کے لیئے اہم ہیں کسی بھی علاقے کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیر خارجہ سرتاج عزیز کی زیر نگرانیآئینی کمیٹی گلگت بلتستان کے سارے ضلعوں کو برابر حقوق دلانے کے لیئے تشکیل قائم کر دی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آئینی کمیٹی گلگت بلتستان کے سارے ضلعوں گلگت، سکردو ، ہنزہ ، شگر ، گانچھے ، غذر، دیامر ، استور ، نگر کے عوا م کو برابری کے بنیاد پر حقوق دیگی ۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کو جلد از جلدحل کرنے کے لیئے مسلسل رابطے میں ہیں ۔گلگت تا سکردو روڑ اور دیگر میگا پروجیکٹس کو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے احکامات کے مطابق راہداری منصوبے میں شامل کرنے کے لیئے اقدامات اُٹھائیں گے اور بلتستان کے محنتی عوام کے مشکلات کو دور کے لیئے ہمیشہ کوشاں ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ میر ے لیئے ضلع ہنزہ کے عوام جتنے عزیز ہیں اتنے ہی ضلع سکردو، گانچھے ، استور اور دیگر ضلعوں کے عوام بھی عزیز ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور ان کی حکومت گلگت بلتستان کے کسی بھی علاقے کیساتھ ہوئی نا انصافی نہیں کریگی بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کی روشنی میں آئینی کمیٹی علاقے کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button