گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے لئے اے ٹی آر فضائی سروس ایک ہفتے تک معطل رہے گی، ہوم سیکریٹری احسان اللہ بٹھہ

گلگت ( ندیم خان ) چترال طیارے حادثے کے بعد ملک بھر کی طرح اے ٹی آر طیاروں کی گلگت بلتستان کی فضائی سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ گلگت میں گزشتہ کئی روز سے فلائیٹس نہیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سفری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہوم سیکریٹری احسان اللہ بٹھہ نے اپنے گفتگو میں بتایا ہے کہ گلگت ایک ہفتے تک اے ٹی آر کی فضائی سروس معطل رہے گی۔

جبکہ PIAحکام کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے C130سروس کیلئے منیسٹری آف ڈیفنس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا جس کے حوالے سے جلد آگاہ سے پی آئی اے حکام نے آگاہ کرنے کی بات کی ہے۔

گلگت بلتستان میں فضائی سروس کی معطلی کے بعد گلگت میں عام مسافروں کے ساتھ سیاح بھی شدید مشکلات سے دوچار ہو رہےہیں اور انھوں نے مطالبہ ہے کیا ہے کہ حکومت اس سنگین مسلے کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھے گی اور گلگت کیلئے جلد فضائی سروس بحال کرئے تاکہ یہاں کے باسیوں کے سفری مشکلات میں کمی آئے اور وقت کا ضیاع بھی نہ ہو۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button