متفرق

آئینی حقوق، اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ داری اور دیگر مسائل پر آواز اُٹھانے کی خاطر سکردو میں احتجاجی مظاہرہ

سکردو (رضاقصیر سے)آئینی حقوق ، گلگت سکردو روڈ اور اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو یکسر نظر انداز کرنے کے خلاف گلگت بلتستان یوتھ کی کال پر سکردو میں احتجاجی ریلی نکالے گئے احتجاجی ریلی یادگار شہداء سے پریس کلب سکردو تک ریلی نکالی گئی جس میں جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر حق دو ٹیکس لو ،گلگت بلتستان کی تقسیم نامنظور،گلگت سکردو روڈ پر کام جلد شروع کیا جائے اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو برابر کا حصہ دیا جائے ، جی بی کو پانچواں آئینی صوبہ بنایا جائے ، گندم کے کوٹے میں اضافہ کی جائے اورغیر آئینی ٹیکس نامنظور کے نعرے درج تھے پریس کلب سکردو کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ، سفیرمہدی جنرل سکریٹری جی بی یوتھ ، جاوید حسین روندو یوتھ فورم ، محمد بشیر رہنماء پیپلزپارٹی ، سفیر عباس ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ ، بی ایس ایف کے سابق صدر ذاکر حیات ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت گلگت سکردوروڈنہیں بناسکتے وہ صرف وقت گزارنے میں مصروف ہیں مقررین نے کہا کہ کچھ سازشی عناصر گلگت سکردو کو الگ کرنے میں مصروف ہیں جسے ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو مکمل نظر انداز کیا ہوا ہے ہمیں بھی دوسرے صوبوں کے برابر حصہ دیا جائے کیونکہ اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ متاثر گلگت بلتستان کے لوگ متاثر ہوں گے اور فائدہ دوسرے صوبوں کو دیا جارہا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے غریب عوام پر ٹیکسز لاگو کر رہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی اور اس خطے کے عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے جب تک گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہیں بنا یا جائے گا ہم ٹیکس دینے کے خلاف نہیں پہلے ہمیں حقوق دیا جائے پھر ٹیکس لینے کی بات کریں گلگت بلتستان کو متنازعہ خطہ قرار دے کر حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے لیکن ہم سے فرائض کی ادائیگی کیلئے جبر ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button