کھیل

سعدیہ خان اینڈ چلڈرن سکی چیمپئین شپ اختتام پذیر، ایچ ای سی اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے میدان مارلیا

گلگت( فرمان کریم) ضلع گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں سعدیہ خان اینڈ چلڈرن سکی چمپین شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ سعدیہ خان کے نام سے منسوب ٹرافی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے حاصل کر لی، جبکہ چلڈرن سکی چیمپئین شپ میں پاک فضائیہ کے ننھے شاہینوں نے میدان مارلیا۔

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سابق مشیر تعلیم نور العین تھی ۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور خاص کر گلگت بلتستان کی یوتھ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔آج کی اس تقریب میں گلگت بلتستان کی خواتین کی دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور یہ گلگت بلتستان میں ایک اچھی روایت ڈالی جارہی ہے کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی کھیلوں کے میدان میں اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی بچیوں نے سکی چمپین شپ میں حصہ لے کر دیگر خواتین کو پیغام دیا ہے کہ خواتین بھی مردوں سے کم نہیں ہے۔ خواتین اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار کر معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیس کمانڈرپی اے ایف بیس کالا باغ سید قصور عباس ستارہ امتیاز ملٹری نے کہا کہ گلگت کے سیاحتی مقام پر اس قسم کی سرگرمیوں سے یوتھ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا مقصود ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعدیہ خان وچلڈرن سکی چمپین شپ میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان سمیت گلگت بلتستان کے نو ٹیموں کے 56کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں گلگت بلتستان سکی ایسوسی ایشن،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،اسلام آباد سکی ایسوسی ایشن،پنجاب سکی ایسوسی ایشن،سندھ سکی ایسوسی ایشن، پاکستان آرمی،گلگت بلتستان اسکاوٹس،سول ایویشن اتھارٹی،اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیموں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے سعدیہ خان سکی چمپین شپ کے ونر ٹیم ہائیر ایجوکشن کمیشن اور چلڈرن سکی چمپین شپ کی فاتح پاک فضائیہ کی ٹیم کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

2

3

4

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button