متفرق

ضلع ہنزہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا دفترکھولا جائے، عوامی مطالبہ

ہنزہ (رحیم امان)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ضلع ہنزہ میں دفتر نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامناضلع کے عوام گاڑیوں کے کاغذات بنوانے اور دیگر دفتری امورسرانجام دینے کیلے گلگت جانے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ میں محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا دفتر موجود نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں محکمے کی جانب سے گلگت میں دفتر کھولنے کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان اور عوام کو دفتری امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات درپیش ہیں،ٹرانسپوٹرز اور عمائدین نے حکومت خاص کرگورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ بر وقت محکمہ اکسائزکا ضلعی آفس جلد ضلع ہنزہ میں کھولا جائے تاکہ ہنزہ کے عوام کے لیے آسانی پیدا ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button