کھیل

نلتر میں ایک ماہ سے جاری سکی مقابلے مکمل، اختتامی تقریب میں ایر چیف مارشل سہیل آمان شریک ہوے

گلگت( فرمان کریم) ضلع گلگت کے پرفضا سیاحتی مقام نلتر میں ایک ماہ سے جاری سکی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ائیر سٹاف ، ائیر چیف مارشل سہیل آمان تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس قسم کے ایونٹ سے یوتھ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ کھلاڑی سکی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعیلم حاصل کر کے اپنے ملک اور قوم کا روشن کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تکمیل کے لئے مثبت سرگرمیاں اہم کردار ادا کر تی ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ نلتر میں عالمی معیار کا سکی سلوپ ہونے سے پاکستان اور خاص کر گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نو تعمیر شدہ چیئر لفٹ ہفتے میں تین دن پبلک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

ایک ماہ سے جاری سکی چمپین شپ میں ملکی اور غیر ملکی 11ٹیموں کے 72کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ میں نیشنل سکی چمپین شپ، قراقرم الپائن سکی کپ، چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف سکی کپ، انٹر سروسز سکی کپ اور شاہ خان سکی چمپین شپ کپ شامل تھے۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

سکی کے مقابلوں میں پاک آرمی نے جوائنٹ چیف آف سٹاف کپ اور شاہ خان کپ کی ٹرافی اپنے نام کی،  جبکہ پاک فضائیہ نے نیشنل سکی کپ اور انٹر سروسز کپ جیت لیا۔

2

3

4

5

6

7

8

9

10

12

13

14

15

16

17

18

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button