متفرق

کوہستان، اندوہناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق، ایک زخمی

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، سیو گاؤں میں پک اپ کھائی میں جاگری ، المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ایک زخمی ۔وقوعے کے مطابق کوہستان کے قدیم اور تاریخی گاؤں سیواُس وقت سوگ کی وادی میں سوگیا جب ہفتے کے روز رازیکہ روڈ پر پک اپ حادثے کا شکار ہوئی ۔عینی شاہدین کے مطابق اُستا دمحمودالحسن عرف شیخ صرن کے بیٹے اور چچازادوں نے اُن کی گھر پر کھڑی ذاتی پک اپ قینچی کے ذریعے سٹارٹ کرکے رازیکہ روڈ پر چند فرلانگ تک گئے تھے کہ گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، چونکہ گاڑی میں سوار تمام لڑکے تھے ،جن کی عمریں بدستور چھ سے اٹھارہ سال کے مابین بتائی جاتی ہے لقمہ اجل بن گئے۔ حادثے میں فضل اللہ ولد انورشاہ، حسام ولد مولوی اجمل، انعام اللہ ولد محمودالحسن حاں بحق جبکہ عالمگیر ولد مولوی اجمل شدید زخمی ہیں ۔ حادثے کے بعد گاؤں سیو میں کہرام مچ گیااور لوگوں کی کثیر تعداد موقع پرپہنچ گئی جہاں لوگوں نے اپنی مددآپ لاشوں کو نکالا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لئے داسو پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد ریفر کیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد ایک ہی خاندان سے ہیں جو آپس میں کزن ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button