کیریئر

دیامر ڈویژن کے پہلے چیف انجینئر بشارت اللہ کا چلاس میں پرتپاک استقبال

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)انجیئنر بشارت اللہ دیامر ڈویژن کے پہلے چیف انجیئنرمحکمہ تعمیرات عامہ تعینات۔اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ٹھیکیداروں اور محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے آفیسران و اہلکاروں نے چیف انجیئنرکو ہار پہنائے اور ا فقیدالمثال استقبال کیا گینی سے ریلی کی شکل میں دفتر تک پہنچایا ۔

دفتر میں ان کے اعزاز میں دی گئی پارٹی کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیف انجیئنر بشارت اللہ نے کہا کہ دیامر میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کرینگے ہر منصوبہ کو بروقت مکمل کیا جائے گا ٹھیکیداروں کے مسائل اب ضلع میں حل ہونگے اور ٹھیکیداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ بروقت تمام منصوبوں کو مکمل کریں تاکہ اس کے ثمرات عوام کو بھی ملیں ینگے اور ٹھیکیدار اور محکمہ کی بھی نیک نامی ہو گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کی احکامات دے چکی ہے جس میں تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان ،چیف سیکرٹری ودیگر کے کاؤشوں سے دیامر ڈویژن کے تمام محکموں کے حکام کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے انشاء اللہ اب تمام ٹھیکیداروں کے مسائل ڈویژن میں حل ہو نگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم سے بازار تک کی سڑک،200بیڈڈ اسپتال اور 24انچ واٹر گریٹر سکیم کو ہر صورت مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لئے دن رات کھلے ہیں ہر جائز کام کو موقع پر کیا جائے گا ناجائز کام کسی صورت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران جن ٹھیکیداروں نے کام کیا ہے ان کی ادائیگی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button