گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں دو اکنامک زون بنائے جائیں گے، گورنر میر غضنفر علیخان

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری جوہر علی راکی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے متعلق گفتگو ہوئی ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیئے سرمایہ کار اور صنعت کار اپنا کردار ادا کریں ۔ نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈانڈسٹری جوہر علی راکی نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ذریعے گلگت بلتستان معاشی لحاظ سے بہت مضبوط ہو گا اور علاقے میں اس منصوبے کے ذریعے روزگار کے بہت سارے مواقعے پیدا ہونگے ۔ جوہر علی راکی نے گورنر گلگت بلتستان سے درخواست کیا کہ وفاقی حکومت اور چائنا کے حکومت سے رابطے کر کے گلگت بلتستان میں کم از کم 2 اکنامنک زونز اور انڈسٹریل زون بنانے کے سفارش کریں ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے چائنا اکنامک کوریڈور کے متعلق تفصیلی بات ہوئی ہے اور گلگت بلتستان کو پاک چائنا راہداری میں نمائندگی دی جائیگی تاکہ گلگت بلتستان کا نمائندہ اس منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کی حال اور مستقبل کے مسائل سے وفاقی حکومت اور چائنا کے حکومت کو آگاہ کر سکے اور گلگت بلتستان میں 2اکنامک زونز بنائے جایں گے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام بھی اس میگا پروجیکٹس سے مستفید ہوسکیں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان سرمایہ کاری کے لیئے موضوع ت علاقہ ہے اور چائنا اقتصادی راہداری کے اس میگا منصوبے میں گلگت بلتستان کو بھی برابر کا حصہ ملے گا ۔نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈانڈسٹری جوہر علی راکی کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان چائنا بارڈر پاکستان چائنا پروٹوکول ایگریمنٹ 1985کے تحت چھٹیوں کے دن بھی کھلا رکھنے اور موسم سرما میں بھی مسلسل بارڈر کو کھلا رکھنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرونگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button