تعلیم

ڈی آئی ایس کا گینی ویلی میں بوائر مڈل سکول اور گرلز پرائمری سکول پر چھاپے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز

چلاس(مجیب الرحمان)ڈی آئی ایس امیر خان کا گینی ویلی میں بوائز مڈل سکول اور گرلز پرائمری سکول پر چھاپے،عرصہ دراز سے غیر حاضر ٹیچر ز کی تنخواہیں بند کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا۔گرلز پرائمری سکول کی تین فیمیل ٹیچرز سمیت ایک میل ٹیچر کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کر دی۔مڈل سکول گینی میں مسلسل غیر حاضر ٹیچر کو کچھ عرصہ قبل ڈی آئی ایس نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر تین دن سکول میں حاضر ہوا۔مگر اسکے بعد بدستور سکول کی ڈیوٹی سے غائب ہونے پر ڈی آئی ایس نے تنخواہ بند کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیاہے۔اپنے دورہ گینی کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی ایس نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والے اساتذہ کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔جو استاد اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مرتکب ہوگا اس کو نہیں بخشا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طلباء قوم کا سرمایہ ہیں انکی بہتر تعلیم و تربیت محکمے کی ذمہ داری ہے۔اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے بہتر تعلیم و تربیت کروائی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button