متفرق

یوم پاکستان اور نوروز شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع، سکردو میں خصوصی اجلاس

سکردو( پ ر )یوم پاکستان ۲۳ مارچ اور نوروز کا تہوار شایان شان طریقے سے منانے کے لیے سکردو میں آج اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سکردو کے مجسٹڑیٹس،پولیس، محکمہ ٹورزم، لوکل گورنمنٹ کے آفیسروں ،سپورٹس ایسوسیشن کے نمائیندوں نے شرکت کیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکردو میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پولو ، کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر شرکا اجلاس نے فیصلہ کیا کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں سپورٹس کے علاوہ علاقے کے کلجرل پر وگرموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ ان پروگراموں ،دریائے سندھ میں بلتستان کا قدیم کھیل زخ کے مقابلے ہونگے اس کے علاوہ مختلف ادبی تنظیموں کی طرف سے محفل مشاہرے ، ڈرامے اور کلجرل شوز بھی پیش کیے جائینگے ۔

اے سی ندیم ناصر نے کہا کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب نئی یادگار شہدا میں منعقد ہوگی اور یادگار شہدا کو ان تقریبات کے دوران بہتر انداز میں سجایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں ریلیان بھی منعقد ہونگی ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی سکردو کو شہر کی صفائی بہتر کرنے بلخصوص تقریبات میں صاف سھترا رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ اس موقع پر شرکاؤاجلاس نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button