جرائم

قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی دوران ضلع دیامر کے علاقے تانگیر سے خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر پو لیس کی تانگیر کے علاقے لرک میں کاروائی ،خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار ۔آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی دیامر رینج کپٹن (ر) عنایت اللہ فاروقی کی خصوصی تشکیل کردہ پو لیس ٹیم جو کہ ایس ڈی پی او تانگیر عبد الحنان ،ایس ایچ او تانگیر میر غنی ،ایس ایچ او تانگیر گبر حاجی موسیٰ ،اے ایس آئی رحمت عظیم و دیگر پو لیس اہلکاروں پر مشتمل تھی نے تانگیر کے علاقے لرک میں مختلف بدنام زمانہ اشتہاری مجر مان کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھیراؤ کیا ۔اس دوران پو لیس کو انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری نصراللہ ساکنہ لرک تانگیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔دیامر پو لیس تھانہ تھور کے ایس ایچ او فقیر محمد ،اور کے کے ایچ تھانہ کے ایس ایچ او محمد شاکر کی قیادت میں پو لیس ٹیم نے مختلف ناکوں کے دوران کلاشنکوف ،30بور پسٹول بمعہ کارتوس پکڑ لیئے ۔انسپکٹر جنرل پو لیس ظفر اقبال اعوان نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او تانگیر اور تھانہ عملہ تانگیر کو اعلیٰ کارکردگی پر دس ہزار روپے اور کیش ایوارڈ دیا ہے ۔جبکہ ڈی آئی جی عنایت اللہ فاروقی نے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔تھانہ سٹی چلاس کے مقدمہ نمبر 68/15،489fت پ میں مجرم اشتہاری محمد غنی ساکن تھور کو اے ایس آئی عبد الغفار ،ہیڈ کا نسٹیبل عزیز الرحمان ،کانسٹیبل نبیر خان نے گرفتار کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button