متفرق

ہنزہ کے علاقے شناکی میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری، سرکاری نرخ نامہ ماننے سے انکار

ہنزہ(بیوررپورٹ)لوکل ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں ہنزہ شناکی کے علاقہ خانہ آباد اور مایون گاؤں کے لئے کراے کم نہیں ہوسکے ،غریب عوام آج بھی 100روپے کے بجائے 150دینے پر مجبور انتظامیہ خاموش تماشائی بن بیٹھی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ کے کنجان آباد علاقہ شناکی کے گاؤں خانہ آباد اور مایون کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی خاطر خواہ کمی اور انتظامیہ کے بانگ دعواں کے باوجود کرائے کم نہیں ہوسکے لوکل ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 100روپے کے بجائے 150روپے وصول کررہے ہیں اور غریب عوام مجبوری کی حالت میں دینے پر مجبور ہیں کیوں کہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ بھی نہیں ہے اور نہ کوئی اور اپشن ہے ۔واضح رہے ڈائیورزاور ٹرنسپورٹرز اس لئے بھی اپنی من مانیاں کررہے ہیں کیوں کہ یہ علاقہ شاہر ہ قراقرم سے الگ ہے اور لوکل انتظام کی اس علاقہ میں زیادہ اثرورسوخ بھی نہیں ہے ۔عوام نے گورنر گلگت بلتستان اور سابقہ ممبر اسمبلی میر غضنفر علی خان اور ڈی سی ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان ڈرائیورز اور ٹرنسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرکے عوام کے مسائل حل کرے وگرنہ لوگ احتجاج کی حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button