معیشت

کریم آباد ہنزہ روٹ پر چلنے والے سوزوکی مالکان اور ڈرائیورز بپھر گئے، نیا کرایہ نامہ مسترد، ہڑتال جاری

ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ کے خلاف مرکزی ہنزہ کے مختلف علاقوں سے کریم آباد تک جانے والی چھوٹی مسافر گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کا ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مسافروں، بالخصوصخواتین اورطلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نمائدہ گان کریم آباد اسسٹنٹ کمشنر کے ددفتر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹکیسشن کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ کے خلاف کریم آباد تک سوزوکی گاڑیاں چلانے والے کاروباری حضرات نے گزشتہ دو دنوں سے ہڑتال کر رکھا ہے ، جسکی وجہ سے مقامی سطح پر نقل وحمل کا ایک بحران سا کھڑ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف کریم آباد کی طرف جانے والی مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ مسافروں، بالخصوص بزرگوں، خواتین اور طلبا و طالبات کو شاہراہ قراقرم پر واقع کریم آباد اور علی آباد کے اڈوں پر پریشانی کے عالم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹرانسپورٹروں کے مطابق کریم آباد اور علی آباد کے لئے مقرر کردہ کرایہ نہایت ہی کم ہے اس پر نظر ثانی کی جائے تاکہ نہ صرف عوام پریشان نہ ہو بلکہ ان کے لئے بھی کچھ نہ کچھ بچ جائے۔

دوسری طرف ہڑتال سے پریشان علاقہ عمائدین شکایت لے کر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ گئے، جنہوں نے ہڑتال کے پیش نظر فوری طور پر نیٹکو کے ہائی ایس کریم آباد روٹ تک چلانے کے احکامات جاری کر دیے۔ مقامی لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقل طور پر اس مسلے کا حل ڈھونڈا جائے گا، تاکہ عوام کو اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button