کیریئر

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے ججز جسٹس جاوید اقبال اور جسٹس شہباز نے حلف اُٹھا لیا

گلگت (پ ر) چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس ڈا کٹر رانا محمد شمیم صا حب نے جنا ب جسٹس جا وید اقبال صا حب اور جنا ب جسٹس شہباز صا حب سے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔

چیف جج صا حب نے اگلے ہفتے سے 4بنچ تشکیل دے ئیے۔ فل بنچ کی سربراہی چیف جج صا حب کریں گے۔ جبکہ 3 ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے۔ ایک ڈویژن بنچ چیف جج صا حب اور جسٹس جا وید اقبال پر مشتمل ہوگا ۔ جبکہ دوسرا چیف جج صا حب اور جسٹس شہبا ز خان صا حب پر مشتمل ہوگا۔ ایک بنچ جسٹس جا ویداقبال صا حب کی سربراہی میں تشکیل دیا جس میں اْن کے سا تھ جسٹس شہبا زخا ن صا حب ہو نگے۔

تما م بنچز مورخہ 18ما رچ بروز جمعہ سے کیسز کی سما عت کرینگے۔

PIC (2)

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button