کراچی(سپورٹس نیوز) جھنگوی الیون نے داریل ہیروز9 وکٹ سے ہرا کر ڈی۔ایس۔ایف جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔۔ کراچی آئرپورٹ ٹرمینل گرونڈ میں جاری 14 روزہ جاری ڈی۔ایس۔ایف جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگئی۔۔ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے کل 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جو کہ 14 روزہ جاری رہا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جھنگوی الیون اور داریل ہیروز کے درمیان کھیلا گیا۔۔ میچ کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا ممبرفیصل شیخ تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں چیرمین عوامی انقلاب صفدر بھائی P.S.F کراچی ڈویژن کا انفارمیشن سیکرٹری کامران بھائی، نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کا نائب صدر عنایت بھائی عوامی انقلاب پارٹی کا رہنما ابراھیم استوری، چترال سٹوڈنٹس فیڈریشن صدر سلطان بھائی، دیگر شامل تھے۔ داریل ہیروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اورز میں کل 43 ران بنا سکا۔جسے جھنگوی الیون نے4 اورز میں ایک ویکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ کے اختتام پر مہمانون نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور انعمات تقسیم کئے۔