تعلیم

ضلع دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے، داریل سٹوڈنٹس فیڈریشن

 کراچی (پ ر) دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کے کمپس کا قیام عمل میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار چیرمین داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن قاری فاروق ، صدر کراچی ڈویژن کریم شاہ، مرکزی رہنما سیدنواب اور دیگر نے اپنے ایک پریس ریلیز میں جاری کرتے ہوئے کہا، آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہونے کے باوجود دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کے کمپس کا قیام عمل میں ںہ لانا ، یہاں کے طلباء اور عوام کے ساتھ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔۔۔۔۔ گزشتہ سال وزیر اعظم نے اپنے دورہ گلگت کے موقع پر دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کے کمپس کا اعلان کیاتھا۔ لیکن اس اعلان تاحال کوئی عمل درامد نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے دیامر کے اعوام میں بے چینی اور مایوسیی پھیل رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دیامر کے منتخب نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے گلگت اسمبلی میں دیامر کے اجتماعی مسائل پر اج تک کوئی آواز نہیں آٹھایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے دیامر روز بروز مسائل بنتا جارہا ہے انہوں نے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیے کر دیامر میں جلد قراقرم یونیورسٹی کے کمپس کا قیام عمل میں لا کر کلاسے شروع کی جائے۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button