متفرق

پٹن کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک ہوگیا

اسلام آباد (فدا حسین)  ضلع کوہستان میں پٹن کے نزدیک جیجال کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بلاک ہو گیا ہے جس سے گلگت بلتستان کا ملک دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بشام پولیس سٹیشن ،گلگت نیٹکو آفس اور ایف ڈیبلو او ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے شاہراہ قراقرم بلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلائیڈنگ کا فی زیادہ اس لئے مکمل طورپر کھولنے لگ سکتا ہے ۔ایف ڈیبلو او اہلکاروں کے مطابق ضلع کوہستان کے علاقے میں پہلے ہونے والے بلاک کو کھول دیا گیا تھا ۔تاہم آج صبح 8بجے کے قریب دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے دوبارہ شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیاہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف ڈیبلو او کے اہلکار بلاک کو کھول کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم سلائیڈنگ کافی زیادہ ہے اس لئے مکمل طور کھولنے کیلئے وقت لگ سکتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button