گلگت بلتستان

پھنسے ہوے مسافروں اور سیاحوں کو علاقے سے نکالنے کے لئے خصوصی پرواز چلائی جائے، گورنر میر غضنفر علی خان

اسلام آباد(پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور اس کی تباہ کاریوں سے و زیر اعظم ہاوس اسلام آباد کو آگاہ کیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو ٹیلیفون پر گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور اس کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیااورکہا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کی مدد کریں اور گلگت بلتستان اور راولپنڈی /اسلام آبا د میں پھنسے مسافرین اورسینکڑوں سیاحوں کو گلگت سے اسلام آباد اور اسلام آ باد سے گلگت منتقل کرنے کے پاکستان آئرلائنز کے سپیشل فلائٹ چلائیں یا C-130کے سپیشل فلایٹس کا انتظام کریں ۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لیئے C-130طیارے کا انتظام کیا جائے گا یا روزانہ پاکستان انٹرنیشنل آئر لائنز کے 3طیارو ں کا شیڈو ل مقرر کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button