گلگت بلتستان

شاہراہ قراقرم کی آٹھ دنوں سے بندش کی وجہ سے علاقے میں قحط کا سماں، اشیائے خوردونوش کی شدید قلت

چلاس(مجیب الرحمان)شاہراہ قراقرم کوہستان میں کیال اور چوچنگ کے مقام پر بدستور بند گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر شہروں سے ایک آٹھ روز سے منقطع گلگت بلتستان بھر میں قحط کا سماں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔آٹا دال چاول گوشت مکمل طور پر ناپید ہوگئے۔عوام شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے۔شاہراہ قراقرم ہربن بھاشہ کے مقام پر ایکبار پھر لینڈ سلائیڈنگ سے چلاس چوچنگ ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔جس کی وجہ سے مسافر مزید اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوہستان میں بارش کا سلسلہ ایکبار پھر شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کی بحالی کا کام تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری طور پر شاہراہ قراقرم کو مکمل طور پر کھولنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ گلگت بلتستان کے عوام اذیت سے نکل سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button