گلگت بلتستان

قانون شکن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پی نے ضلع دیامر میں سخت ترین آپریشن کا عندیہ دے دیا

چلاس(ایس ایچ غوری سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کا دورہ دیامر۔ایس ایس پی دیامر دانشور خان کا ڈسٹرکٹ پولیس لائن چلاس میں موجودہ صورتحال سے متعلق آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈی آئی جی دیامر ڈویژن عنایت اللہ فاروقی سمیت سب ڈویژن چلاس تانگیر اور گوہرآباد کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے سمیت موجودہ صورتحال کے تناظر میں آپریشنل حکمت عملی سے متعلق خصوصی ہدایات دیتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قانون شکن عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے اس سلسلے میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ٹارگٹ کے حصول کے سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کا ارتکاب نہ کریں متعلقہ حدود اختیار کے اندر امن عامہ کے قیام مے ناکامی پر متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس اوز کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔س موقع پر آئی جی پی نے پولیس آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں داخلی امن وامان کے قیام کو ہر صورت میں یقینی بنا کر ضلع بھر میں مجرمان سمیت ان کے تمام سہولت کاروں کے گردقانونی دائرہ تنگ کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر مغویان کی عدم بازیابی کی صور ت میں حالیہ جاری سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں ضرورت پڑی وہاں سخت ترین آپریشن کا آغاز کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بشمول افرادی قوت بہم پہنچائی جارہی ہے آئی جی پی گلگت بلتستان نے کہا کہ اب وقت ضائع کئے بغیر عوام کو بھی قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button