تعلیم

مہناز فاطمہ مونٹیسوری سکول میں تقریب کا انعقاد، بچوں اور بچیوں کی شاندار پرفارمنسز

گلگت( فرمان کریم) ڈائریکٹر اکیڈمک محکمہ تعلیم گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون نے کہا ہے کہ تعلیم سے ملک میں ترقی کی راہیں کھل جاتی ہے۔ معاشرے تو سدھارنے کے لئے تعلیم ضروری ہے۔ الحمداللہ گلگت بلتستان میں تعلیم کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری تعلیمی ادارے بھی علاقے میں علم کی روشنی پھیلانے میں کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مہناز فاطمہ مونٹسوری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر آرگنائریشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ مہنازفاطمہ مونٹسوری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر آرگنائریشن کے نام سے ایک چھوٹا پودا لگایا تھا جو ابھی ایک تناور درخت بن چکا ہے اس میں انتظامیہ اور استاتذہ کی محنت کا صلہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے اُن کے اندر چھپی سوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان بچوں کی پرفامنس قابل دید تھی۔قابل فخر بات یہ ہے کہ اسپیشل افراد کو اس قسم کے پروگرام میں شامل کرنے سے ان کی تربیت ہو تی ہے ۔ان اسپیشل افراد کی مدد ہم پرفرض ہے ۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ محکمہ تعلیم اسپیشل افراد کی تعلیم وتربیت کے لئے مہناز فاطمہ مونٹسوری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر آرگنائریشن کے ساتھ تعاون کرئیگا۔

ڈائریکٹر اکیڈمک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں مقابلے کا دور آچکا ہے پہلے سرکاری تعلیمی ادارے تھے اب ان کے مقابلے میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی میدان میں آچکے ہیں جو کہ دونوں کے لئے چیلنج ہے اُنہوں نے انتطامیہ سے کہا کہ سکول کے ساتھ طلبا وطالبات کے لئے ہاسٹل کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ طلبا وطالبات کوئی حصول علم کے لئے آسانی ہو ۔ تقریب سے خطاب کرتے میر محفل سیکریٹری فارسٹ خادم حسین نے کہا کہ گلگت میں مہناز فاطمہ مونٹسوری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر آرگنائریشن معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اسلئے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہی بچوں نے ہمارے مستقبل سمبھالنا ہے۔ اس موقع پر بچوں نے خاکے اور ٹیبلو پیش کئے۔ مہمان خصوصی نے اچھے پر فارمنس دکھانے والے بچوں کے لئے 20ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button