تعلیم

ضلع گانچھے میں سکولوں کی تعمیر و مرمت کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، غلام حسین رکنِ اسمبلی

گانچھے (اے آر رینگ چن ) گرلز کالج خپلو میں تعلیم سب کے لئے اور گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ بڑھانے کے سلسلے میں تقریب منعقد کیا گیا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی غلام حسین مہمان خصوصی اور ڈی ڈی ایجوکیشن محمد ابراہیم تقریب کے صدر تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام حسین نے کہا کہ ضلع گانچھے کی سکولوں کی تعمیر و مرمت کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے فنڈ رکھا ہے اور یوگو سے فرانو تک کے سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید ڈیڑھ کروڑ روپے فنڈ رکھیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ گرلز کالج کے مسائل کا مجھے علم ہے ۔ گرلز کالج میں پانی کا مسئلہ ، اور سکول کی دونوں عمارتوں سے گزرنے والی سڑک کے اوپر سے چیری کراسنگ کے لئے بھی خصوصی فنڈ منظور ہو چکے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں اضافی کلاسسز چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے سٹاف کی کمی ودیگر مسائل کا سامنا ہے ان سب کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گانچھے کی کارکردگی ان کی محنت اور قابلیت اہم ہیں ۔ انھوں نے ضلع میں معیار تعلیم کی فروغ اور تعلیم سب کے لئے کی مشن پر دن رات کام کر رہے ہیں اس موقع پر ڈی ڈی ایجوکشن محمد ابراہیم نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے اور تعلیم کی اہمیت کو سبھی تک پہنچانا ہم سب کا فرض ہے اور اس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ علماء ، عمائدین اور عام عوام اور میڈیا کا کردار اہم ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلم گانچھے نے ضلع بھر میں ہر سال تعلیم سے دور لوگوں تک علم کی روشنی پھیلانے کے لئے خصوصی مہم چلا تے ہیں ۔ پچھلے سال 538 بچوں کو جہالت کی اندھیرے سے نکالا اور اس سال اب تک 650بچوں نے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیا ہے ۔ والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے ذوہیر احمد نے کہا کہ ایک عورت کو تعلیم دینا ایک پورئے خاندان کو خواندہ کرنے کے برابر ہے ۔ اور ضلع گانچھے میں تعلیم سب کے لئے پراگرام سے عوام میں اگاہی اور شعور بیدار ہو رہے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر گرلز کالج سے ہسپتال چوک تک ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں بھی تمام مہمانوں کے ساتھ ساتھ طالبات کی کثیر تعداد اور محکمہ تعلیم کی ملازمین اور اساتذہ نے شرکت کیا ۔ ریلی میں علم پھیلانے کے حق میں نعرہ بازی کیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button