متفرق

بلتستان میں اسلام پھیلانے میں امیر کبیر سید علی ہمدانی کا ناقابلِ فراموش کردار ہے، سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کا خانقہ معلی خپلو میں خطاب

خپلو (محمد علی عالم) بلتستان میں اسلام پھیلانے میں امیر کبیر سید علی ہمدانی کا ناقابل فراموش کردار ہے مبلغ اسلام نے مشن کی کامیابی کے لئے انتہائی کٹھن مرحلہ عبور کئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے خوش قسمت ہیں تاہم نوربخشی میں اختلافات سمجھ سے باہر ہے ان خیالات کا اظہار سنیئر وزیر گلگت بلتستان اکبر تابان کا دورہ خانقاہ معلیٰ خپلو کے موقع پر ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جدید طرز تعمیر اور تزئن وآرائش پر مبنی خانقاہ معلیٰ اور جامع مسجد چقچن عالم اسلام کے لئے ماڈل ہے اس طرز کی عمارت دنیا میں نہیں ملتے انہوں نے کہا کہ خانقاہ معلی خپلو اتحاد کی ضامن بننا چاہئے اور یہاں پر اسلامی تعلیم لازمی طور پر دی جائے آج کے دور میں لوگ پی ایچ ڈی کرتے ہیں مگر قرآن نہیں پڑھاتے انہوں نے اپنے خطاب میں خپلو اور گانچھے کی امن پسندی کوباعث فخر اور نمونہ عمل قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم چند دنوں کی زندگی کے لئے حلال حرام کی تمیز نہیں کرتے جبکہ سب جانتے ہیں کہ باپ کے قبر میں بیٹے نے نہ ماں کی قبر میں بیٹی نے جا نا ہے کلمہ گو آخری نبی کی امت ہونے پر فخر اور باقی لوگوں کے لئے مثال بننا چاہے تقریب سے غلام حسین ایڈوکیٹ ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ مجھے انتخاب کرنے میں یوگو سے لے کر چھوربٹ کے عوام کا بڑ ا کردا ر ہے اور حاجی محمد اقبال نے قربانی دی ہے جسے میں کبھی فرامو ش نہیں کرسکتا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں کسی عبادت گاہ کے لئے فنڈ مختص کیا ہو تو خانقاہ معلیٰ خپلو ہے جو کسی کا احسان نہیں مجھے اعزاز حاصل ہوا ہے انہوں نے کہاکہ خپلو میں تمام مکاتب فکر کے علماء و نمازی ایک ساتھ عبادت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی تقریبات میں شریک اور ایک ہی دستر خوان پر کھاناکھانے کا رواج قائم ہیں اس روایا ت کے ذریعے بلتستان کو گل گلزار بنانے کے کوشاں ہوں سید شمس الدین پیر زادہ نے کہاکہ غلام حسین ایڈوکیٹ نے فنڈ مختص کرکے آئندہ آنے والے نمائندوں کے لئے نمونہ عمل ثابت کیا ہے کہ عوامی نمائندہ اپنا فنڈ عبادت گاہ کے لئے بھی صرف کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ خانقاہ کی تکمیل وحدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں سید حمایت حسین نائب پیر نے کہاکہ جب سے سید عون علی رحلت کر چکے گزشتہ25 سال سے اپنے ذمے ذمہ داری ادا کر رہا ہوں جس کے لئے وقتا فوقتا پیر نوربخشیہ سید محمد شاہ نورانی سے مشورہ لیتا ہوں اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی علاقے میں امن رکھنے کے لئے ان کا کردار ناقابل فراموش ہیں تقریب سے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے حاجی محمد اقبال سابق رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی وصدر تعمیر کمیٹی خانقاہ معلی خپلونے کہا کہ خانقاہ معلی خپلو کی تعمیر و تزئین و آرائش مکمل طور پر اسلامی طرز تعمیر کے مطابق کی جاری ہے اب تک 70 فیصد کام تکیمل کو پہنچ چکا ہے خانقاہ کی توسیع کے لئے ارد گرد کے مکانات خرید کراس میں شامل کیا گیا ہے اس طرح 14 مکانات تیار کرکے انہی کے حوالے کئے ہیں اور اب مذید 14 مکانات تیار کرکے دینا ہے جس کے لئے 4 کروڑ مزید درکار ہیں تقریب کے سٹیچ سیکرٹری محمد خالد ایڈوکیٹ تعمیرات کمیٹی خانقاہ معلی خپلو نے شریک مہمانان کا شکریہ اداکیا اور تقریب سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button