سیاست

عام آدمی پارٹی نےہنزہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، دینار خان امیدوار ہونگے

ہنزہ (زوالفقار بیگ، اکرام نجمی) آل پاکستان عام آدمی پارٹی نے ہنزہ میں ضمنی انتخابات میں اپنے حمایت یافتہ امیداوار کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔پارٹی کے صوبائی صدر ظفر شاہ آدم خیل نے پریس کانفرنس کے زریعے اپنے امیدوار دینار خان کو پارٹی ٹکٹ دینے اور ہنزہ میں تنظیم سازی کے عمل کو باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان کیا اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تاریخ کے فیصلہ کن مراحل سے گزر رہا ہے ایک جانب وڈیرہ شاہی اور جاگیرداری کا بوسیدہ نظام ہے ان تمام حالات کے تناظر میں 2013کو اس پارٹی کا بنیاد رکھا گیا تھا ہمارے قائد چودھری ناصرمحمود چیرمین آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے خصوصی ہدایت پر ہم نے گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کا عمل ضلع دیامیر سے شروع کیاہے اور ہنزہ میں ضمنی انتخابات میں ہم باقاعدہ اپنا امیدوار علاقے کے سینئر سیاسی شخصیت دینار خان کو میدان میں لارہے ہیں دینار خان ایک ایماندار اور عوام دوست انسان ہے جس نے اپنی سیاست عام آدمی کیلئے وقف کی ہے جس کی مثال انکی یونین کونسل میں خدمات ہیں ہم ہنزہ کے باشعور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے امیدواور جو ایک عام انسان ہے ووٹ دیکر کامیاب کرینگے ہم مورثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔

اس موقعے پر آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے امیدوار دینار خان نے کہا کہ میں جس پارٹی کا انتخاب کرنا چاہتا تھا وہ پارٹی آج مجھے ملا ہے میں نے اپنی عمر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کا ایک عام آدمی کی طرح ممبر رہا ہوں اور میں نے ان پارٹیوں کیلئے خدمت کی ہے لیکن ان پارٹیوں نے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا ہے میں نے جس پارٹی کا انتخاب کیا ہے انکی قیادت نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ علاقے کیلئے الیکشن سے قبل ایک ایمبولینس عطیہ کرنے کا وعدہ ہے جس کے تمام اخراجات ہمارے قائد کا فلاحی ادارہ برداشت کریگی اور یہ ایمبولینس ہنزہ میں مکمل فری سروس دیگی انھوں نے مزید کہا کہ میں الیکشن کمپین قیمتی گاڈیوں پر سوار ہوکر نہیں بلکہ پیدل چل کر ایک عام آدمی کی طرح کرونگا اور ہمار ا پارٹی کا دفتر ہمیشہ عوام کیلئے کھلا رکھونگا میں دعوت دیتا ہوں ہنزہ کے باشعور عوام کو کہ آکر ہماری قافلے میں شامل ہوتاکہ ہم علاقے سے مورثی اور دولت کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کر سکے جس میں میر ا آپکا اور ہر عام آدمی کا جیت ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button