سیاست

حکومت مقدما ت سے حقوق کی تحریک کو نہیں روک سکتی،یوتھ آف گلگت بلتستان

اسلام آباد (پ۔ر)مرکزی کوارڈنیشن کمیٹی یوتھ آف گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں عوامی ایکشن کمیٹی پر مقدمات درج کرنے پر شدیدمزمت کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے فوراا مقدمات ختم کرنے کا مطا لبہ کیاگیا۔حکومت مقدمات درج کر کے حقوق کے حصول میں رکاوٹ بننے کی نا کام کوشش کر رہی ہے،ایسے مقدمات سے تحریک مزید منظم اور حوصلے مزید بلندہونگے ۔اگر حکومت کا یہیں رویہ جاری رہا اور مقدمات واپس نہ لئے گئے تو حکومت کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنے پڑے گا۔ یوتھ آف گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور حقوق کی اس جنگ میں یوتھ آف گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔اس حوالے ایک اہم اجلا س بھی طلب کر لیا گیا جس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button