سیاست

صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے لئے حکومت کوئی کام نہیں کر رہی ہے، سعدیہ دانش سابق وزیر اطلاعات

سکردو(رجب علی قمر )سابق مشیر اطلاعات و سیاحت گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کررہی ہے محکمہ اطلاعات کے اہم قومی ادارے کو ن لیگ نے اپنی جاگیر بنا رکھی ہے صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیا گیا ہے گلگت بلتستان میں صحافت کا شعبہ حفیظ کی جانبدارانہ پالیسیوں کی وجہ سے دیوالیہ بن چکا ہے پیشہ ور اور عامل صحافیوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں ن لیگ صحافیوں کے لئے مسائل پیدا کرکے آذادی صحافت پر قدعن لگارہے ہیں اخباری صنعت اور میڈ یا مالکان کو اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قلم کاراپنی قلم کے زریعے سے انصاف کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں محدو د وسائل کے باوجود صحافی برادری خطے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں بدقسمتی سے سابق ادوار میں پیپلز پارٹی کے ساتھ میڈیا ٹرائل کیا گیا میڈیا کے ساتھ محاسبہ صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے پیپلز پارٹی آذادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اس موقع پر عالمی یوم صحافت کے موقع پر سعدیہ دانش نے گلگت بلتستان کے قلم کاروں کے لئے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button