عوامی مسائل

دیامر میں چیف کورٹ کا سرکٹ بینچ بنایا جائے، بار ایسوسی ایشن کا مطالبہ

چلاس(پ ر)دیامر بار ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس بار روم میں منعقد ہوا اور متفقہ طور پر قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ دیامر میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے زیادہ سول اور فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں۔اب چونکہ دیامر استور ڈویژن کا نوٹی فیکیشن عمل میں لایا جا چکا ہے۔چیف کورٹ کا سرکٹ بنچ نہایت ضروری ہے۔حکومت جلد ہی چیف کورٹ کا بنچ دیامر میں قائم کریں۔دیامر بھاشا ڈیم پارجیکٹ زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے لینڈ ایکوزیشن کے ہزاروں کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔جو صرف ایک جج کی بس سے باہر ہے۔لہٰذا حکومت ایک سپیشل لینڈ ایکوزیشن جج کی تعیناتی کرے ۔داریل تانگیر میں دو الگ سب ڈویژن ہیں جس میں ایک ہی جوڈیشل مجسٹریٹ یا سول جج فرائض سرانجام دے رہا ہے۔لہٰذا داریل تانگیر کے لئے الگ الگ سول جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں۔تحصیل چلاس میں بھی سول جج کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے۔حالیہ پر اسیکیوشن میں کنٹریکٹ تعیناتی میرٹ کے منافی ہوئی ہے۔پراسیکیوشن کی انیس خالی نشستوں کو بذریعہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن مشتہر کروا کر تعیناتی عمل میں لائی جائے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button