گلگت بلتستان

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے سوست ڈرائی پورٹ کے چینی شراکت داروں کی اپیل خارج کر دی، ظفر اقبال بطور چیرمین چارج سنبھالیں گے

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے )سوست ڈرائی پورٹ کے چینی شراکت داروں کی اپیل خارج کردی گئی۔ ظفر اقبال پورٹ کا چارج سنبھالینگے۔ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے دو رکنی بینچ نے سلک روٹ ڈرائی پورٹ کے چینی شراکت داروں کی جانب سے پورٹ کے چیرمین ظفر اقبال کو پورٹ کا کنٹرول نہ دینے کے حوالے سے دائر اپیل کو سماعت کے بعد خارج کرتے ہوے چیف کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ منگل کے روز جسٹس رانا شمیم اور جسٹس شھباز خان پر مشتمل بینچ نے فیصلہ دیا۔

سلک روٹ ڈرائی پورٹ کے چیرمین ظفر اقبال کو پورٹ کا چارج لینے کے حوالے سے چیف کورٹ نے فیصلہ دیا تھا جس کے خلاف چینی شراکت داروں نے عدالت عضمئ میں اپیل دائر کی تھی جسے آج خارج کردیا گیا ھے فیصلہ آنے کے بعد ظفر اقبال پورٹ ٹرسٹ کے چیرمین کی حیثیت سے کنٹرول سنبھالیں گے۔ 

یاد رہے کہ مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہونے کی وجہ سے پورٹ ٹرسٹ کے معاملات انتظامی/سرکاری افسران کے حوالے کردئیے گئے تھے۔ اب دوبارہ پورٹ پر شیر ہولڈرز کے منتخب نمائندوں کا کنٹرول بحال ہوجائے گا۔

عدالت کے فیصلے کو پورٹ کے شئیر ہولڈرز نے حق کی فتح قرار دیتےہوے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button