سیاست

چھومک برج کے ٹینڈر کی منسوخی سے علاقے میں پارٹی کی بدنامی ہورہی ہے، وزیر اخلاق رکنِ گلگت بلتستان کونسل

سکردو( چیف رپورٹر) رکن کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہاکہ چھومک پل کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور یہ سازشیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو بلتستان میں مسلم لیگ ن کو فعال دیکھنا نہیں چاہتے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھومک پل کے ٹینڈر کی منسوخی سے بلتستان میں مسلم لیگ ن کی بدنامی ہو رہی ہے ہم اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے خصوصی بات کریں گے ہمیں امید ہے کہ حافظ حفیظ الرحمن چھومک پل کے خلا ف ہونے والی سازشیں ناکام بنائیں گے اور فوری طورپر اس اہم منصوبے کا ٹینڈر کرانے کا حکم دیں گے چھومک پل کے ٹینڈر کی منسوخی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہر جگہ سے لوگ ہمیں فون کر رہے ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ چھومک پل کا ٹینڈر عین وقت پر کیوں منسوخ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایک لابی ایسی ہے جو ہرگز نہیں چاہتی ہے کہ بلتستان میں مسلم لیگ ن فعال ہو اس لئے وہ نت نئے انداز میں پارٹی کے خلاف سازشیں کر رہی ہے چھومک پل ٹینڈر کی منسوخی بھی اس سازش کا حصہ ہے ہم اس سازش کو بے نقاب کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button