سیاست

ن لیگ علما و مشائخ ونگ کے وفد نے اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے عہدیداروں سے ملاقات کی

گلگت(پ۔ر) پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ونگ گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد، جس میں مولانا نادر خان اشرفی، ریاض الدین، شیخ غفاری، شیخ ارشد حسین نجفی و دیگر شامل تھے، نے اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر نعیم اللہ خان اور الواعظ فداعلی ایثار کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔علماء مشائخ نون کے وفد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان میں امن پیدا کرنے میں ہم سب نے مثبت اقدام اٹھانا ہے۔کسی بھی ملک و ملت میں یوتھ نسل کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے۔اگر ہم یوتھ پر محنت نہیں کریں گے تو آنے والے کل ہمیں ان یوتھ سے فائدہ کم ہی ملے گا۔

علماء مشائخ کے وفد نے کہا کہ پاکستان آرمی کی لازوال خدمات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم میں سے کسی کا بھائی ملک کی دفاع کرتے ہوئے شہید ہوا ہے اور کسی کا بیٹا۔ انہی کی خدمات اور قربانی کی بدولت ہم یہاں سانسیں لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف  اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف اور لسانی و مذہبی تفریق پیداکرنے والوں کے خلاف خلاف ہم سب نے مل کر انتقام لینا ہے۔اس حوالے سے ہم علماء کرام الواعظ مذہبی جگہوں اور اجتماعات کے علاوہ غمی اور خوشی میں سوشل میڈیا کے منفی پہلو کے متعلق گفتگو کر کے اپنے نوجوانوں کو بچانا چاہیے۔

اسماعیلی ریجن کونسل کے صدر نعیم اللہ خان اور فداء علی ایثار و دیگر نے علماء مشائخ ونگ جی بی نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کے لیے علماء مشائخ کا کردار بہت اچھا ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی امور کا وزیر و مشیر معاون خصوصی ہوتا ہے۔یہاں گلگت بلتستان میں بھی ہونا بہت ضروری ہے۔امن و امان کے لیے ہم سب نے حکومت کو سپورٹ کرنا ہے۔ہم سب پاکستان کے چاہنے والے ہیں۔ایک دوسروں کے ساتھ تسلسل سے ملاقات کرنے سے مؤثر امن پیدا ہوتا ہے۔ہم نے برے وقت میں دونوں مسالک کے درمیان اخوت بھائی چارگی کا فضاء قائم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔مزید امن امان کے لیے ہم خدمات کرتے رہیں گے۔علماء مشائخ نون کے ساتھ ہر قسم کا سپورٹ کریں گے۔اس قسم کے ویژن لے کر در در میں پھرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button