تعلیم

سکردومیں مختلف سکولوں کی طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ، گرلز ہائی سکول سکمیدان کی فروا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

سکردو ( رجب علی قمر )سکردو ڈویلپمینٹ پروگرام کی جانب سے گرلز کے جی سکول سکردو میں بین المدارس تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا اس موقع پر سکردو بھر سے درجن سے زائد گرلز سکولوں کے طالبا ت نے حصہ لیا اس موقع پر طالبات نے عورت کا معاشرے کی تعمیر ترقی میں کردار کے موضوع پر بین المدارس تقریری مقابلہ ہوا تقریری مقابلے میں جیوری کے فرائض معروف قلمکار حاجی سرمیکی ،پرنسپل گمبہ سکردو بھٹو نے سر انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی وزیر عنایت علی ،آسیہ امین اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن امتیاز صادقی تھے بین المدارس تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن گرلز ہائی سکول سکیمدان کے طالبہ فروا نے لی انہیں نقد تین ہزار اور سرٹیفیکٹ دوسری پوزیشن ناہید زھرا ہائی سکول کھرگڑونگ نے لی ان کے لئے نقد پچس سو روپے اور سرٹیفیکٹ جبکہ تیسری پوزیشن زویا ہائی سکول سکمیدان نے اپنی نام کرلیاور ان کے لئے نقد پندرہ سو روپے انعام سے نوازا گیا اس موقع ہر تقریری مقابلے میں شریک ہونے والے دیگر طالبات میں بھی نقد ایک ایک ہزار روپے اور سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button