کالمز

پانامہ لیکس اور پاکستان کا مستقبل

قاسم زار

اگر پانامہ لیکس کا ایشو حل نہیں ہوا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔  اس وقت صرف عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستانی قوم کی صیح ترجمانی کررہاہے۔ موجودہ حکومت اور نواز شریف کی اصلیت اب سا ری قوم کے سامنے ہے ،اور میاں صاحب اور ان کے فیملی کے متضاد بیانات کے بعد نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوچکا ہے۔ پانا ما لیکس کے بعد نا صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل لیول پہ پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ مجھے حیرت اس بات پہ بات ہورہی کی اتنا انکشافات ہونے کے باوجود ان کے سپپورٹر کیسے ان کے ساتھ ہیں ؟

اگر منی لانڈرنگ اور چوری کا پیسے بیرو ن ملک نہیں لے گئے تو اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دینے میں کیوں تاخیر کررہا ہے؟ اس وقت تمام اپوزیشن کا پاناما لیکس کے اشو پہ متحد ہونا اچھی بات ہے.

یاد رہے کہ یہ و ہی حکومت ہے جس نے الیکشن سے پہلے بڑے بڑے دعوے کئے کہ ہم چھ ماہ میں بجلی اور روزگار دینگے، ہم کشکول توڑ کر بیرونی قرضے لینا بند کرینگے، اور اسکے بعد حکومت میں آکر تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کیا.ان کے وزیر بوکھلاہٹ میں اپوزیشن کے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے الٹا دوسروں پہ الزامات کی بوچھاڑکرتے ہیں۔ اس سلسلے کو ختم ہو جانا چاہیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button