تعلیم

شگر سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کا اعزاز

شگر(عابد شگری) شگر داسو سے تعلق رکھنے والے جواد تقی اورقراقرا م انٹرنیشنل یونیورسٹی سکردو کمپس کے طالب علم محمد عباس نے این ٹی ایس کے تحت اساتذہ تقرری کے امتحانات میں81اور 77نمبروں کے ساتھ سکردو ریجن میں اول اور دوسری پوزیشن حاصل کی ،جواد کا تعلق شگر داسو سے ہے اور معروف عالم دین شیخ محمد تقی کا بیٹا ہے۔وہ ایم فل مکمل کرچکا ہے۔جبکہ محمد عباس کے آئی یو سکردو کمپس میں شعبہ مینجمنٹ سائنس کے سال آخر کے طالب علم ہیں ، جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیداوار نے 83نمبر حاصل کر رکھے ہیں ، محمد عباس نجی سکول میں تدریس کے شعبے سے وابسطہ ہیں محمد عباس نے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں این ٹی ایس کے تحت ہونے والے امتحانات میں اپنی اہلیت کو پرکھنے کا موقع ملا ، وہ مستقبل قریب میں معلم بن کر علاقے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان کی کامیابی پر مسرت کا اظہا کرتے ہوئے سماجی شخصیت محمد ایوب ، اور ان کے بھائی ناصر عباس اور ذیشان اور دیگر نے کہا کہ عباس نے این ٹی ایس میں نمایاں کارکردگی دیکھا کر ان کا سر فخر سے بلند کر دیا امید ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، عباس روز نامہ ترجمان کے ساتھ بحیثیت رپورٹر بھی منسلک ہیں ،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button