گلگت بلتستان

گلیشرز پگھلاو کے معاملے کو پاک بھارت جامع مذاکرات کا حصہ بنانے کے لئے موسمیاتی تبدیلی کی وزرت کو باقاعدہ تجویز دینی ہوگئی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (فداحسین) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ گلیشیرزپگھلنے کے مسئلے کو پاک بھارت جامع مذکرات کاحصہ بنانے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو تجویزدینی ہوگی۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جامع مذکرات شروع ہونے کا دارمدار سیکڑی خارجہ سطح مذکرات پر منحصر ہے جس میں مذکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جامع مذکرات کے ایجنڈئے میں پانی کا مسئلہ تو شامل ہے تاہم گلشیرز پگھلنے کے مسئلے کو پاک بھارت جامع مذکرات کاحصہ بنانے کیلئے وزارت موسمیاتی کو تجویزدینی ہوگی۔اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کیلئے وزارت موسمیاتی سے رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر اور سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب میں گلیشرز پگھلنے کو ماحولیات کیلئے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے اس مسئلے کو پاک بھارت جامع مذاکرات کے ایجنڈئے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان نے پاکستان اور چین کے سرحدی علاقے سوست کے مقام سے گرفتار ہونے والے شخص سے ملنے والے معلومات کے بارئے میں لا علمی کا اظہار کیا۔نفیس ذکریا نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار ملکی رابطہ کار گروپ کا مفاہمتی ابھی ختم نہیں ہوا اوراس میں پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے تمام شرکت داروں کے ساتھ اتفاق رائے سے اس مسئلے کے پر امن حل کا خوہاں ہے اور اس کے لئے تمام افغان گروپس بشمول طالبان کے مزاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نفیس ذکریا کا کہناتھا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی انکے وطن واپسی کی تاریخ تیس جون ہے۔تاہم افغانستان کی طرف سے اس میں توسیع کیلئے درخوست موصول ہوئی ہے جس پر غور کیا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے تصدیق ہو گئی ہے کہ بھارت بلوچستان اور کراچی میں مختلف مقامات پر دہشتگردانہ اکاروائیوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو الزام تراشی کی بجائے مزاکرات کی میز پر آکر بات کرنا ہو گی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈوڈ ہیل سے ہونے والی حالیہ ملاقات کو ترجمان نے معمول کا حصہ قرار دیا اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتار ہتا ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات وسیع بنیادوں پر قائم ہے۔امریکہ کی طرف سے نیوکلیر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کی تائید کے تناظر میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہناتھا کہ جن ممالک نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں ان کو اس گروپ شامل ہونے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button