سیاست

گلگت، عوامی ایکشن کمیٹی نے مشاورتی کونسل قائم کرنے کے لئے پہلی نشست ریٹائر ججز اور بیوروکریٹس کے ساتھ رکھی

گلگت( پ ر ) عوامی ایکشن کمیٹی کے مشاورتی کونسل کے قیام کے حوالے سے پہلی نشت مقا می ہو ٹل میں منعقد ہو ئی جس میں سابق ریٹا ئرڈ ججز ، بیرو کریٹس سمیت عوام ایکشن کمیٹی کے ممبران نے شر کت کی ، نشت سے گفتگو کر تے ہو ئے جسٹس (ر) خو رشید ، سابق ڈا ریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر ہدایت علی ، محمد یعقوب سابق منیجر نیٹکو ، محمد رضا سابق منیجر زرعی تر قیاتی بنک، ذوالفقار علی چیئر مین جیمز اینڈ منرلز ، اے آئی جی (ر) اعظم ، انسپکٹر (ر) عقیل خان ، سابق نگراں وزیر قانون مشتاق احمد ، میجر (ر) حسین شاہ ، ڈی ایس پی (ر) رمضان ، اہلسنت کے جنر ل سیکڑیٹری نواز خان نے کہا کہ اپنے قانونی آئینی حقوق کا حصول ہم سب پہ فرض ہے ہمیں مسلکی اور پارٹی بازیوں سے نکل کر قوم پست بننا ہو گا اور گلگت بلتستان کے مظلو میت اور محکومیت کے خاتمے کے لیئے کام کر نا ہو گا ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے کم وقت میں عوامی مسائل کے حل کے ساتھ نشا ندہی کر کے حکومت اور انتظا میہ کے لیئے آسا نی پیدا کیا ہے کہ وہ ان محرو میوں کے کاتمے کے لیئے کام کریں ہم عوامی ایکشن کمیٹی کت ساتھ مکمل تعاون کر ینگے ، اگر ہم پاکستا نی ہیں تو اس کا بھی بتا یا جا ئے اور اگر نہیں ہیں تو اس کے مطا بق ٹریٹ کیا جا ئے ، گلگت بلتستان سے سی پیک گذر رہا ہے لیکن جی بی کو ایک رو پیہ بھی نہیں دیا گیا اور نہ ہی پرا جیکٹس بنا ئے جا رے ہے ہیں جو کہ جی بی کے عوام کے ساتھ ذیا دتی ہے ہم تمام قانونی را ستوں کو اپنا ئنگے اور اپنا حق لیکر رہینگے اور اگر قانونی طر یقے سے ہمارے مطا لبات حل نہیں ہو ئے تو عوام سے رو جوع کیا جائے گا ، گلگت بلتستان میں تمام پاکستا نی پارٹیو ں کا وجود ہی غیر قانونی ہے ان کو یہاں پہ کام کر نا ہی قانون کے ساتھ مذا ق ہے ہمارا وفاق میں کو ئی نمائند گی نہیں ہے تو وزیر اعلیٰ اور گورنر کس کام کے ہیں ان کو کس قانو نی آئینی حیثیت سے مسلط کیا گیا ہے ، مو جودہ ڈمی پیکج ہی سب سے بڑی خرا بی ہے جس کو وجہ سے آج عوام کو ان کے بنیا دی حقوق نہیں مل رہے ہیں اس سے رو پہلا والا سسٹم ہی ٹھیک تھا کم سے کم کر پشن تو نہیں ہو تی تھی لیکن آج ایک نام نہاد سیٹ اپ کے زریعے جی بی کے وسا ئل کو لو ٹا جا رہا ہے لیکن ہمارے نمائندے عوام کی خدمت کے بجا ئے وفاقی آ قا ﺅں کے گن گا رہے ہیں ۔اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین نے کہا کہ ہم نے ایک طویل جنگ لڑ نی ہے جو کہ قانون اور آئین کے دا ئر ے میں ہی ہو گا اور ہم اپنے حق کے حصول کے لیئے اپنے قانو نی ما ہرین اور بزرگوں کے مشورے سے کام کر ینگے اور جی بی کے ساتھ ہو نے والی ذیا دتیوں کا ازالہ ہو گا آج تک ہم نے جو بھی کام کیا ہے وہ قانون کے مطا بق اور پر امن طر یقے سے کیا ہے ہم حکو مت کے لیئے ہی آسا نی پیدا کر رہے ہیں تا کہ وہ عوام کی آواز کو وفاق تک پہنچا ئے لیکن اب تک حکومتی خامو شی سے یہ ثا بت ہو تا ہے کہ حکومتی نمائندے اپنے مرا عات کے علاوہ کچھ نہیں کر نا چا ہتے ہیں جس کے لیئے عوام ایکشن کمیٹی کے اس پلیٹ فارم کو مزید وسیع کر نے کے لیئے کام کیا جا ئے گا اور جی بی کے ساتھ ہو نے والی ذیا دتیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔ ہم تمام اپنے ان احبا ب سے را بطے میں ہیں جو اس محکو میت اورمظلو میت سے تنگ آئے ہیں اور اپنے ان سینئرز کی رہما ئی اور مشاورت سے ہی عوامی ایکشن کمیٹی کام کر ے گی اور اب کی با ر اس بات کا مکمل فیصلہ ہو گا کہ ہم حکو مت پاکستان کے لیئے عزیز ہیں یا ہماری سر زمین عزیز ہے ۔اب کی بار کسی بھی آ قا نواز کو نہیں بخشا جا ئے گا اور نہ ہی حکومت کی نا اہلی پہ خا موش رہا جا ئے گا جب عوامی آگا ہی کا مہم چلے گا تو حکومت کے درو دیوار ہی ہلا دینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button