متفرق

انسپکٹر جنرل آف پولیس ظفر اقبال اعوان کا دورہ استور، سردیوں میں خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

استور (سبخان سہیل) استورمحکمہ پولیس گلگت بلتستان کے اائی جی پی ظفر اقبال اعوان نے استور میں اپنے دورکے موقعے پر استور پولیس اسکول کا دورہ کیا اور پولیس اسکول دورے کے بعد ایس ایس پی استور کے آفس کے باہر جوانوں اور آفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا استور میں جن جوانوں نے فارنر کے ساتھ سردیوں میں برف کے باجود ان کی سیکورٹی کے فرایض سراجنام دیا ہے ان جوانوں کی حوصلہ اافزائی اور ان کی مبار بادی کے لیے استور آیا ہوں ۔ میں ان تمام جونوں کو مبار بادپیش کرتا ہوں جنوں نے فریزنگ پوینٹ پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیا ہے۔ میں ان کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے آج استور آیا ہوں ۔میں تمام جونوں اور اافسران کو یہ بات واضع کرنا چاہتا ہوں کہ وہ باہر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک اچھا میسیج دیں ۔ ہمم ان تمام سیاحوں کو اپنی سرزمیں پر خوش آمدید کرتے ہیں۔اس موقعے آئی جی پی نے ایس ایس پی استور کو ہدایت جاری کیا کی وہ وہ پولیس لاین کو پندرہ دن کے اندر جہاں پر بلڈنگ بنی ہے وہاں پر شفٹ کریں سرکار نے کڑورں روپے خرچ کرکے بلڈنگز تعمیر کیا ہے اب ان کو آباد کرنا ہمار فرض ہے۔میرا اگلا دربار پولیس لاین گوریکوٹ میں ہوگا پندرہ دن کے اندر لاین شفٹ کر کے مجھے رپوٹ پیش کریں ۔ ہم نے محکمہ پولیس کو مارڈرن پولیس بنانا ہے کسیمیں نہیں چاہتا ہوں کہ ڈوڈشال جیسا کوئی وقعہ پیش آئے دہشتگرد تھانے کو بھی لوٹ کر چلے جائیں میں ہر گز ایسا کچھ بردشت نہیں کروں گا اس لیے اپنی ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھ کر کریں ۔ بصورت دیگر سخت کاروئی ہوگی۔سانح ننگا پربت کے بعد ہمارے اوپر بہت سے سوالات اُٹھے ہیں ۔ میں سیاحوں کویہ ہیغام دینا چاہاتا ہو کہ گلگت بلتستان ایک پر امن علاقعہ ہے وہ آئیں اور قدرتی حسن کو دیکھیں محکمہ پولیس گلگت بلتستان ان کو مکمل سیکورٹی فرہم کرئے گی۔ تقریب سے ایس ایس پی محمد اسحاق، ڈی ایس پی محمد شرین نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں اائی جی پی ظفر اقبال اعوان نے سردیوں میں فارنرز کے ساتھ دیوٹی دینے والوں کو انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button