جرائم

خرد بُرد ثابت ہونے پر عدالت نے یٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ملازم کو 15 سال قید اور اڑتالیس لاکھ روپے واپس کرنے کی سزا سنادی

شگر(کرائم رپورٹر)ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج سکردو کی عدالت نے یوٹیلیٹی کارپوریشن سکردو کے سابق ملازم کو آڑالیس لاکھ روپے خرد برد ثابت ہوجانے پر 15سال قید کی سزا سنادی گئی۔جبکہ 48لاکھ روپے بھی ریکوری کا بھی حکم سنایا گیا۔تفصیلات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکردو عنایت الرحمن کی عدالت نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن سکردو کے سابق ملازم شوکت السلام کو جرم ثابت ہونے پر پندرہ سال قید اور آڑتالیس لاکھ روپے ریکوری کا فیصلہ سنادیا۔ ملزم پر یوٹیلیٹی سٹور سکردو سے 48لاکھ روپے خرد برد کا الزام تھا۔ ملزم کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہیں۔اس کیس کی پیروری یوٹیلیٹی سٹور کی جانب سے وزیر فرمان ایڈوکیٹ کررہے تھے جبکہ استغاثہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد قادر نے پیروری کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button