معیشت

گوریکوٹ استور میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون، بھاری جرمانے عائد

استور (سبخان سہیل)استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل، نایب تحصیلدار شیر بہادر اور دیگر عملے کے ہمراہبازار ایریا میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈون۔ اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل اور نایب تحصیلدار شیر بہادر نے گوریکوٹ میں غیر میعاری اور زیدالمیاد ایشاء فروخت کرنے والے درجنوں دوکاندروں پر بھاری جرمانے عائد کیا۔ گوریکوٹ میں ایشاء خوردو نوش کی دوکانوں اور سبزی ، فروٹ ، نائی شاپ، اور قصاب کی دوکانوں پر اچانک چھاپا لگا کر صفائی نہ رکھنے والے نائی شاپ، اور قصاب پر بھی جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں کسی بھی دوکاندر کو ہر گز یہ اجازات نہیں دی جائے گی کہ وہ غیر میعاری ایشاء فروخت کرے ہم نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ سب ڈویژن شونٹر کے مختلف ایریا میں چھاپے لگانا شروع کیا ہے۔ اگر کوئی بھی دوکاندر منافعہ خوری، زیدالمیاد ایشاء فروخت کرتے ہوئے پایا گیا یا جس کی بھی دوکان سے ایسی چیزیں برآمد ہونگی تو ان کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لاتے ہوئے ان پر جرمانے بھی عائد کئے جایں گیاس دفعہ ہم نے پہلی مرتبہ ماہ رمضان کی وجہ سے ان پر صرف جرمانے عائد کئے ہیں ان کو جیل نہیں بیجا ہے۔ ان کو نوٹس جاری کیا ہے اگر دوسری دفعہ بھی ان کے دوکانوں سے زیدالمیاد ایشاء پائی گئی تو ان کو ایک ماہ کے لیے جیل بیجا جائے گاہ اور جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔ ہم نے کسی بھی قسیم کی کوئی چھوٹ نہیں دینی ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے ہم کسی بھی دوکاندر ہو یا سبزی فروش یا نائی شاپ کسی کو بھی سفارشی بنیاد پر معاف نہیں کرنا ہے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ ماہ رمضان میں لوگوں کو میعاری اور تازہ چیزیں ملے ۔ ہم نے گوریکوٹ میں بازار ،گدئی، رٹو میں شکایت سیل لگایا ہے جہاں پر ہمارا نمائندہ صبح 8بجے سے لیکر شام 5بجے تک لوگوں کی شکایت درج کرے گا۔ اورشکایت کے فور بعد ہمار ا میجسٹریٹ موقعے پر پہنچے گا اور متلقہ بندے کی شکایت پر کاروئی کرئے گا۔ ہم نے شایت سیل میں ہمارے مجسٹریٹ اور میرا اپنا موبائل نمبر آوازں کیا ہے کسی کو بھی کوئی مسلہ ہو ہمارے نمبر پر اطلاع کریں فوری کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل نے میڈیا کی ٹیم کو شکایت سیل کا بھی دورہ کرایا۔اسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے کہا کہ آج کے چھاپوں کے دوران درجنوں دوکانوں سے دس ہزار سے زاہد جرمانے جمع کئے گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button