متفرق

محکمہ زراعت اور ایل ایس اوز کے دعووں کے برعکس ہنزہ میں درختوں پر کیڑوں کے حملے جاری، کروڑوں کا نقصان

ہنزہ ( رپورٹ اسلم شاہ )محکمہ زراعت اور ایل ایس او ز کے دعوں کے برعکس ہنزہ میں حملہ آور کیڑوں کی تباہی جاری پھلداراور غیر پھلدار درخت تباہ، کسانوں کو لاکھوں کا نقصان اور علاقے کا کروڑوں کا نقصان۔ہنزہ کریم آباد اور اس سے ملحقہ علاقے حیدر آباد ،التت ،احمد آباد اور دیگر علاقوں میں حملہ آورکیڑوں کی تباہی جاری ہے تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں موسم خزاں کا سا سماں ہے اور تمام پھلدار اور غیر پھلدار درخت سوکھے جارے ہیں جبکہ کیڑوں کے اثر سے وہاں جانے والے تمام افراد خارش کا شکار ہوتے ہیں اور اب یہ حملہ آوار کیڑے آہستہ آہستہ رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں جس کے بعد دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے واضح رہے کہ ہنزہ خوش ذائقہ میووں اور خاص کر خوبانی ،سیب،چیری اور دیگر میوہ جات کے لیے مشہور ہے اس سال ان کیڑوں کے حملے کی وجہ سے یہ تمام پھل دار درخت متاثر ہوئے ہیں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

hunza 33

یاد رہے کیڑوں کا یہ حملہ گزشتہ دو سالوں سے جاری ہے مگر محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کی عدم توجہی کے باعث اب حالات سنگین ہو گئے ہیں جبکہ نام نہاد فلاحی تنظیمیں اور حکومتی ادرے محض دعوں تک ہی محدود نظر آتے ہیں اور زمینی حقائق ان کے دعوں کے برعکس نظر آتی ہیں علاقہ مکینوں کا اب متاثرہ علاقوں میں جانا ہی مشکل ہو گیا ہے ادروں کو ایک دوسرے کی گُن گانے کے بجائے اس مسلے کے حل کے لیے سنجیدگی دیکھانے کی ضرورت ہے اور عملی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ مقامی انتظامیہ اس مسلے توجہ دے اگر بر وقت اس مسلے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو اس پورا خطہ متاثر ہو سکتاہے۔

hunza hamla awar kiday

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button