سیاست

وزیر اعلی نے گانچھے کے لئے 12 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں، غلام حسین ایڈوکیٹ اور دیگر کا پریس کانفرنس

گانچھے(محمد علی عالم ) پاکستان مسلم لیگ رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ وضلعی جنرل سیکرٹری سخاوت علی محمد اشرف صدر یوتھ ونگ و دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے پچھلے سال گلگت بلتستان میں سیلاب و سلائڈینگ سے متاثرہ مقامات پاور ہاؤسز چینلز اور سڑکوں کی مرمت کا کام پایہ تکمیل کو پہنچایا ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اوروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ضلع گانچھے کا دورہ متاثرین کی بحالی کے لئے کئے گئے اعلانات پر بروقت عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے ضلع گانچھے کے لئے 12 کروڑ روپے فراہم کیا اور سب ڈویژن ڈغونی بلغار میں سب سے زیادہ نقصانات سے ہوئے تھے جس کے لئے وفاقی حکومت نے 5 کروڑ روپے کا علیحدہ فنڈ جاری کیا جس سے متاثرین کی بحالی اور حفاظتی بند تعمیر کئے گئے انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ رورل پروگرام گانچھے نے بھی حفاظتی اقدامات کے ضمن میں لب دریا اور نالوں میں بند تعمیر کروائے ہیں اس طرح 49 سکیوں پر کام مکمل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے سڑکوں کی بحالی اور سرکاری و غیر سرکاری املاک کی مرمت کے لئے 4 کروڑ روپے جاری کرے کام بھی مکمل ہو گیاہے محکمہ برقیات نے متاثرہ پاور ہاؤسز کی بحالی کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرکے ٹرانسمیشن لائنیں اور چینلز کی مرمت کروادی ہے رکن اسمبلی نے گانچھے عوام کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کا دلچسپی لے کر عوامی نقصانات کے ازالہ اور امدادکرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ(GBDMA) کے ذریعے پہلے مرحلے میں 50 لاکھ روپے جاری کیا جس سے دریائے شیوک کے پانی کے کٹاؤ اور نالوں میں حفاظتی بند تعمیر کر ایا ہے اور دوسرے مرحلے میں 10 لاکھ روپے جاری کئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ممکنہ سیلاب نقصانات سے نمٹنے کے لئے 50 لاکھ روپے کے کیبن کوراک خیمے اشیاء خوردونوش اور کمبل کے سٹاک موجودرکھا ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع میں سیلاب و سلائڈینگ کے دوران 2 انسانی جانیں ضائع ہوئی جس کے لئے صوبائی حکومت نے 2 ، 2 لاکھ روپے دیا گیااس کے علاوہ ہوشے میں جاں بحق 2 خاتون کے لواحقین کو 4 ، 4لاکھ روپے دیا گیا انہوں نے سیلا ب سے زخمی ہونے والوں کے لئے بھی امداد کی پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ کھڑی ہے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button