سیاست

سکردو میں سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الائنس کے زیرِ اہتمام اسیر ترقی پسند رہنما بابا جان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سکردو(رجب علی قمر) سول سوسائٹی سکردو اور بلتستان یوتھ الائنس کی جانب سے ھنزہ کے اسیر قوم پرست رھنما بابا جان کے حق میں پریس کلب سکردو کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھائے ھوئے تھے جن پر باباجان کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین علی شفا,غلام شہزاد آغا,مشروف عالم,نجف علی,بشارت ایڈوکیٹ,بشارت حسین سید نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بابا جان کو ترقی پسند ہونے کی جرم میں سزا دی جارہی ھے باباجان خطے میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی کا نعرہ لگایا تو حکومت کو ناگوار گزری ھے عدالت عالیہ فوری طور پر ان کے اوپر لگائے گئے جھوٹے مقدمات کو ختم کرکے انصاف دلائیں مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ایجنسیاں باباجان کی اور ان کی سرگرمیوں پر شک کررھے ہیں لیکن ملکی دفاع اور استحکام کے ضامن اداروں کو ملک کے دیگر حصوں میں انٹی سٹیٹ سرگرمیاں نظر نہیں آتی باباجان نے ھمیشہ گلگت بلتستان کے محکوم عوام کی آواز کو توانا بخشی ھے حکومت کی سرپرستی میں عدالت پر فورس کرکے بابا جان کو سنگین سزائیں حکومت اور عدلیہ کی تاریخی غلطی ھے مقررین نے کہا کہ باباجان کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور مقتدر حلقوں کی جانب سے باباجان کی رہائی کے لیے اپیل کرنے کے باوجود انہیں مسلسل پابند سلاسل رکھا ہوا ھے متنازعہ خطے میں وفاق سے لوگ سرمایہ کاری کرکے سیاست کرسکتے ہیں تو گلگت بلتستان کے سپوت باباجان کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کا جواز نہیں بنتا مقررین نے کہا کہ باباجان پر جھوٹے مقدمات دائر کرکے ریاستی اداروں نے حق خودداریت چھین لی ھے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام آئینی و جمہوری حقوق کے لیے 70 سالوں سے سراپا احتجاج ھے لیکن ایوانوں پر قابض ریاستی حکمرانوں نے پسماندہ خطے کو کبھی متنازعہ قرار دیا تو کبھی کشمیریوں کے ساتھ جوڑا گیا یہاں سے حقوق اور انصاف کے لیے اُٹھنے والی ہر آواز کو ریاستی اداروں نے ملک دشمن قرار دے کر دبانے کی کوشش کی ھے اگر یہی سلسلہ جاری رھا تو مستقبل میں ییاں کے عوام کسی دوسرے مطالبے کو سامنے لانے میں دیر نہیں کریں گے باباجان کا جرم یہ تھا کہ اُنہوں نے انصاف اور حققوق کا تقاضا کیا تھا لیکن اس عوامی ترقی پسند لیڈر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا ظلم و ناانصافی کی بدترین داستان ھے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button